بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْم

دارالایمان والتقویٰ

تحریک إيمان و تقوی کربوغہ شریف

تحریکِ ایمان و تقویٰ ایک مسلسل اور دائمی جدوجہد کا نام ہے، جس کا مقصد ایمان کی آبیاری، تقویٰ، تواضع اور حسنِ خُلُق جیسے اوصاف پیدا کرنا ہے۔ یہ تحریک خدمتِ خلق، خیر خواہی اور ایثار و ہمدردی کے جذبے کے ساتھ ساتھ دعوت و تبلیغ، جہاد فی سبیل اللہ، اتحادِ امت اور اعلائے کلمۃ اللہ جیسے عظیم مقاصد کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔ اس مبارک مشن کا آغاز مختار الامۃ حضرت سید مفتی مختار الدین شاہ صاحب رحمہ اللہ نے کربوغہ شریف کی بامراد سرزمین سے فرمایا۔

مقاصد

اس ہدف کے حصول کے لیے یہ تحریک تین مقاصد پر کام کرتی ہے:

۱۔ تزکیہ نفس

تقویٰ، طہارت، اللہ تعالی کے ساتھ شدید محبت، اس کی عظمت و معرفت اور خشیت کے اعلیٰ درجات اور زندگی کے ہر گوشے میں احسانی کیفیت حاصل کرنے کے لیے مسلسل محنت و کوشش کرنا، اور اپنے گردو پیش کو بھی اپنی اصلاح و تربیت اور ایمانی اوصاف و کمالات سے آراستہ ہونے کی جانب توجہ دلانا۔

۲۔ پورے دین پر پورا عمل

عقائد و ایمانیات سے لے کر عبادات، معاملات، معاشرت، حسن اخلاق اور حقوق و آداب تک پورے کے پورے دین پر خود عمل کرنا۔ دنیا کے سامنے دین اپنی کامل اور صحیح شکل میں پیش کرنا اور دوسرے مسلمانوں کو بھی پورے دین پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب دینا۔

۳۔ اتحاد امت

امت کے بکھرے ہوئے شیرازے کو دوبارہ یکجا کرنے میں اپنی پوری قوت صرف کرنا، بنیادی عقائد اور فروعی اجتہادی مسائل میں سے ہر ایک کو اپنے اپنے مرتبہ پر رکھنا، اور مختلف دینی سرگرمیوں میں مشغول افراد کے درمیان پھیلی ہوئی نفسیات کو باہمی تعاون میں بدلنا۔

رابطہ

عطیات

اکاؤنٹ ٹائٹل

Muhammad Jafar

بینک

Meezan Bank, Doaba Branch

IBAN

PK31MEZN0026510107239161

اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا بہترین اجر عطا فرمائے

مرکز خانقاہ دارالایمان والتقویٰ

کربوغہ شریف، پاکستان

+92-328-0899651

+92-317-7930224